پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ مریم اور میں نے خاندانی صدمے الگ الگ سہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ مریم سے آخری ملاقات 4 سال پہلے ہوئی تھی، پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
حسین نواز نے کہا کہ اپنی بہن سے دکھ سکھ شیئر کریں گے، کچھ ان کی سنیں گے، کچھ اپنی سنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں بہن کو جیل جاتے دیکھا، ہر بھائی کو بہن کو اس صورتحال میں دیکھ کر دکھ ہوتا۔