• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بیلٹ بکس کے ذریعہ تبدیل ہوگی، خرم دستگیر

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو بغیر الزام کے جیل میں نہیں ڈالا گیا، فاشسٹ کا الزام لگانے سے پہلے اپنے خون سے رنگے ہاتھ دیکھ لیں، عمران خان کا دور حکومت فاسق دور حکومت تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ جتھا دو ہزار کا ہو یا دو لاکھ کا، حکومت بیلٹ بکس کے ذریعہ تبدیل ہوگی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ جتھوں کو لاکر حکومت کو مجبور کریں گے یہ نہیں ہوگا۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ عمران خان نے تین ٹیلی تھون کے ذریعہ 14 ارب روپے جمع کیے، وہ  اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن سیلاب متاثرین کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

سلمان احمد نے کہا کہ یہ کہتے ہیں فقیروں کی کوئی چوائس نہیں ہوتی، یہ ہمیں برداشت نہیں، عمران خان کی حکومت میں پاکستان کا وقار تھا، یہ فاشسٹ حکومت ہے یہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکتی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو اقتدار سے ہٹ جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید