• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کامیڈین پراگ کنسارا چل بسے، سنیل پال نے تصدیق کردی

پراگ کنسارا - فوٹو: فائل
پراگ کنسارا - فوٹو: فائل

بھارت کے ایک اور معروف کامیڈین پراگ کنسارا چل بسے، اداکار و کامیڈین سنیل پال نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ 

سنیل پال نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پراگ کنسارا اور حال ہی میں دنیا سے چلے جانے والے کامیڈینز کا بھی ذکر کیا۔ 

سنیل نے بتایا کہ ان کے ٹیلی وژن شو کے ساتھی پراگ کنسارا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 

انہوں نے پراگ کنسارا سے متعلق بتایا کہ پراگ نے بہت چھوٹے پیمانے سے کام شروع کیا اور اس کے بعد وہ شوز اور پھر فلموں تک بھی پہنچے۔ 

سنیل پال کا کہنا تھا کہ پراگ کنسارا اسٹینڈ اپ کامیڈین کے علاوہ ایک جادوگر بھی تھے اور وہ جادو سے متعلق پرگرامز میں شرکت کیا کرتے تھے جبکہ انہوں نے تو سرکس تک میں کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پراگ کنسارا کے ساتھ میری یادیں اب بھی تازہ ہیں، وہ مجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھا کرتے تھے جبکہ میں نے اُن کے ساتھ فلموں کے علاوہ کئی شوز اور متعدد لائیو پرفارمنسز بھی دیں۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں سنیل پال نے دیگر آنجہانی کامیڈینز کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید