• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتاشا بیگ کو عبداللّٰہ قریشی کے میوزِک انڈسٹری چھوڑنے پر اعتراض کیوں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلوکارہ نتاشا بیگ نے ساتھی گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے میوزِک انڈسٹری چھوڑنے پر اعتراض کردیا ہے۔

گزشتہ روز گلوکار عبداللّٰہ قریشی نے مذہبی وجوہات کی بناء پر میوزِک انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار کے اس فیصلے کے بارے میں جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لیکن گلوکارہ نتاشا بیگ کو عبداللّٰہ قریشی کا مذہبی وجوہات کی بناء پر میوزِک انڈسٹری کو خیر باد کہنا پسند نہیں آیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کسی کا نام لیے بغیر عبداللّٰہ قریشی کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ’میں ان موسیقاروں یا اداکاروں کی حمایت کبھی نہیں کروں گی جو بیداری کے نام پر اپنا کیریئر چھوڑ دیتے ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’کیونکہ اس سے وہ غلط بیانیہ ثابت ہوتا ہے جو موسیقی کے ساتھ منسلک ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لہذا، براہ کرم آگے بڑھیں اور آپ کی بیداری پر آپ کو مبارک ہو لیکن اس عمل میں ہمیں برا نہ دکھائیں‘۔ 

نتاشا بیگ نے لکھا کہ’آپ کے اعمال ایسے ہوسکتے ہیں جس کی اسلام کبھی بھی تعریف نہیں کرتا، لیکن موسیقی روحانی ہے اور اس کا کسی بھی گناہ کے کام سے کوئی تعلق نہیں ہے جب تک کہ آپ اپنے نفس پر قابو نہ پا لیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’انسان کسی بھی پیشے سے وابسطہ ہو اس کا نفس اس کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید