• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستانی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔

25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔

ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔

ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد کے موقع پر آئی ایس او پیز کے تحت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سوات میں سال 2012 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اب دوسری بار پاکستان آرہی ہیں۔

ملالہ پہلی بار ن لیگ کے دور میں اپنے گھر سوات گئی تھیں ۔

قومی خبریں سے مزید