بھارتی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر اہلیہ جیا بچن کے انکشاف پر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کی کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر اپنی اہلیہ جیا بچن کی موجودگی میں جذباتی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
امیتابھ بچن کی میزبانی میں چل رہے شو کے اگلے یعنی اسپیشل ایپیسوڈ میں اہلیہ جیا بچن اور صاحبزادے ابھیشیک بچن شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینل نے اس قسط کا پرومو جاری کردیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن اپنی اہلیہ کے انکشاف پر جذباتی ہوگئے ہیں۔
شو کی یہ قسط امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر 11 اکتوبر کو نشر کی جائے گی، بھارتی لیجنڈ اداکار سے متعلق جیا بچن نے دل دہلا دینے والے انکشاف کیے، جنہیں سن کر بالی ووڈ کے بگ بی جذباتی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر چینل کی جانب سے شیئر کیے گئے پرومو کے لیے کیپشن لکھا کہ کے بی سی کے سیٹ پر خاص مہمان آئے تو امیتابھ بچن جی جذباتی ہوگئے۔
قسط کے پرومو کا آغاز ہوٹر بچنے سے ہوتا ہے، جس پر امیتابھ بچن حیرت سے کہتے ہیں، گیم کا وقت بہت ہی جلدی ختم ہوگیا۔
اس کے بعد ابھیشک بچن کی ہاٹ سیٹ سے آواز آتی ہے، چلیں اب سرپرائز دیتے ہیں، وہ آرہی ہیں جو رشتے میں ہماری ماں لگتی ہیں، اس کے ساتھ ہی جیا بچن شو کے سیٹ پر داخل ہوجاتی ہیں، جن سے گلے ملتے وقت امیتابھ بچن جو پہلے سرپرائزڈ تھے اب وہ جذباتی ہوجاتے ہیں۔
پرومو پر مداحوں نے کئی خوبصورت تبصرے کیے اور کہا کہ بھائی ابھی تو ٹیزر دیکھ کر ہی جذباتی ہوگیا،11 اکتوبر کی قسط کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو اپنی 80ویں سالگرہ منائیں گے، دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اگست میں انہوں نے کے بی سی کی شوٹنگ سے مختصر بریک لی تھی۔
بھارتی لیجنڈ اداکار کی گزشتہ روز فلم ’گڈبائے‘ بھی ریلز ہوئی، جن میں ان کے مقابل نینا گپتا نے پرفارمنس دی ہے جبکہ فلم میں رشمیکا مندانہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔