• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، کریمیا کو ملانے والا پل تباہ، 3 افراد ہلاک، فوجی قیادت تبدیل

ماسکو،یف(اے ایف پی)روس اور کریمیاکوملانےوالے آبنائےکرپچ پربنےپل کو تباہ  کردیا گیا،جس کےنتیجےمیں3افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، 19کلومیٹر طویل پل یوکرین میں لڑنے والےروسی فوجیوں کیلئےساز و سامان کی ترسیل کیلئےاہم ٹرانسپورٹ لنک تھا،ادھر روس نےفوج پراندرون ملک تنقیدکےبعد یوکرین میں لڑنے والےروسی افواج کی قیادت کوتبدیل کردیا، فرانسیسی خبررساں ادارے کےمطابق جزیرہ نما تمان کی طرف سے کریمین پُل کے آٹوموبائل حصے پر ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا یا گیا جس کی وجہ سے جزیرہ نما کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے 7ٹینک بھی جل گئے۔روس نےیوکرین پرپل کی تباہی کاالزام عائدکردیا،دھماکےمیں سڑک اور ریل کے ڈھانچے کونقصان پہنچا،مقامی حکام نے بتایاکہ پل کوسخت سکریننگ کےساتھ ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیاگیاہے،یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نےپل کےگرنے کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کرتےہوئے لکھاکہ کریمیاپل آغاز، ہر غیرقانونی چیزکوتباہ کر دینا چاہیے، یوکرین سےچوری کی گئی ہرچیزکوواپس کیا جانا چاہیے،روس کےزیرقبضہ ہرشے کویوکرین سے نکال باہر کرنا چاہیے،روسی صدارتی محل کریملن نےکہاکہ پیوٹن نے ماسکو کیلئے انتہائی اہم پل پردھماکےکی تحقیقات کیلئےکمیشن کردیا ہے، روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دھماکوں پر کیف کا ردعمل اس کی دہشت گردانہ نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔روس کی جانب سے یوکرین جنگ کیلئے تعینات نئے روسی کمانڈر جنرل سروفیکن کو’’ جنرل آرمیگاڈون‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ آرمیگاڈون ’’حق وباطل کے معرکے ‘‘کی اصطلاح کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید