کراچی (نیوز ڈیسک)ٹکر کارلسن کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے میسجز پڑھے، مجھے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر چارج کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے معروف میزبان ٹکر کارلسن نے ایک ویڈیو پیغام میں الزام لگایا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے ان کے نجی ٹیکسٹ میسجز کی نگرانی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میسجز کی بنیاد پر انہیں غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رنگے ہاتھوں پکڑنے اور ان کے خلاف محکمہ انصاف میں مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے نے ان کے وہ پیغامات پڑھے ہیں جو انہوں نے ایران کے ساتھ حالیہ تنازع سے قبل وہاں کے لوگوں سے بات چیت کے لیے بھیجے تھے۔