• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، بھارت کو بڑا معاشی دھچکا، 50 ارب ڈالر خلیجی ترسیلات خطرے میں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے بھارت کو بڑا معاشی دھچکا، 50ارب ڈالر خلیجی ترسیلات خطرے میں، جنگ طوالت پر انڈیا کو توانائی و معاشی بحران کا سامنا، مشرق وسطی میں 91 لاکھ بھارتی کارکن غیر یقینی صورتحال کا شکار، آبنائے ہرمز بندش سے بھارت کو تیل و گیس ترسیل بھی شدید متاثر، 80 فیصد گیس اور 60 فیصد تیل اسی راستے لیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دے دیا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، کیونکہ بھارت اپنی توانائی کی بڑی ضروریات خلیج سے پوری کرتا ہے اور وہاں کام کرنے والے تقریباً 91 لاکھ بھارتی ہر سال تقریباً 50 ارب ڈالر وطن بھیجتے ہیں۔ آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 سے 30 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، جنگ کے باعث عملی طور پر بند ہوچکی ہے جس سے تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کر تقریباً 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔ بھارت اپنی 80 فیصد گیس اور تقریباً 60 فیصد تیل اسی راستے سے حاصل کرتا ہے، جس کے باعث ملک میں گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا اور حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنا پڑے۔ دوسری جانب خلیجی ممالک میں کام کرنے والے لاکھوں بھارتی کارکن جنگ کے پھیلنے کی صورت میں ملازمتوں اور سلامتی کے حوالے سے پریشان ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید