• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی اسرائیل کو لبنان میں بڑے زمینی حملے کے خلاف انتباہ

واشنگٹن، (جنگ نیوز) کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں "بڑے اسرائیلی زمینی حملے" کو ہر صورت روکا جانا چاہیے کیونکہ اس کے انسانی بنیادوں پر تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ"بڑے اسرائیلی زمینی حملے کے انسانی بنیادوں پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور یہ ایک طویل مدتی تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید