• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دارالحکومت اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ نے انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کیا جائے اور مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظ نکالا جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نجی مال میں آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لےکر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید