سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے، تاخیر کی گنجائش نہیں، لوگ چوراہوں پر ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے سیاست شروع ہے، نواز شریف کو مایوسی ہو گی، پارٹنرشپ ٹوٹے گی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خدا نہ کرے کہ ڈرون سے آنسو گیس کے گولے گریں اور جانی نقصان ہوا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجرتی قاتل کہہ رہا ہے کہ ڈرون سے شیل ماریں گے، 27 کلو میٹر کی حکومت کا آخری وقت ہے۔