یوکرین میں روسی میزائل حملے کے تناظر میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ میزائل حملے یوکرینی حملوں کا بدلہ ہیں۔
ماسکو روسی سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین نے مزید حملے کیے تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ یوکرینی حملوں کا جواب نہ دیا جائے، دہشتگرد حملوں کی کوششیں جاری رہیں تو روس کا رد عمل شدید ہوگا۔
روسی صدر نے کہا کہ روس میں ضم ہونے والے یوکرینی علاقے کریمیا کے پُل پر ایک روز پہلے دھماکا ہوا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کریمیا رابطہ پُل پر دھماکے کو روسی صدر نے دہشتگردی قرار دیا تھا۔
خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روسی صدر نے کریمیا پُل پر دھماکے کی ذمہ داری یوکرین پر عائد کی تھی۔