• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے بھارت میں دوران حراست، قتل عام ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نے اس حوالے سے لکھا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔

شہباز شریف نے لکھا کہ مودی کے بھارت میں دوران حراست، قتل عام ہے۔

وزیراعظم نے الطاف شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الطاف شاہ کی بیٹی نے والد کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی بیٹی نے والد کی خراب صحت کے حوالے سے حکام سے متعدد درخواستیں اور فوری علاج کی اپیل کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید