راولپنڈی(جنگ نیوز ) حریت رہنما الطاف بٹ نے کہا ہے کہ الطاف شاہ کا زیر حراست قتل دُنیا کے انصاف پسند عوام اور ایوانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ الطاف شاہ علی گیلانی کے داماد تھے۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں اسیر رہنما علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔الطاف بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ۔ الطاف شاہ گزشتہ کئی برسوں سے جعلی کیسوں کی وجہ جیل میں قید تھے۔وہ بھارت کے ظلم و استبداد کے خلاف سینہ سپر رہے۔