وزیرِ اعظم شہباز شریف سیکا کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور خواجہ آصف بھی ہیں۔
قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم نور سلطان بازیف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سربراہ اجلاس سے کل خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔