پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے سر پر وار دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت عدالتی نظام اور عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 14 ہزار اکاؤنٹس کی عرق ریزمحنت اور فول پروف مقدمے پر پاکستان کے لوگوں کے پیسے لگے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں تو دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا ہے۔