وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے.
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زبانی وعدوں, دعوں اور کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم نے مختصر مدت میں عوام کی سہولت کیلئے پائیدار اقدامات کیے ہیں، صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو پھیلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں نمائشی منصوبوں پر وسائل کو ضائع کیا گیا لیکن ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔