• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کب دیں گے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فائل فوٹو—شیخ رشید
فائل فوٹو—شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کے الیکشن کے بعد توقع ہے کہ اگلے اتوار تک عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کیسز دفن کرنے والوں کی آج شام سیاست دفن ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر تک بہت کچھ ہو جائے گا، آر کرو یا پار کرو، ادھر کرو یا ادھر کرو، ضمیر اور ملک کی سلامتی کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن سے دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ آج چور چور قومی نعرہ ہے، آپ باہر نہیں نکل سکتے۔

قومی خبریں سے مزید