پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خود بھی میرے مقابلے پر آتے تو ہار جاتے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ بیٹی کو میدان میں اتار کر شاہ محمود قریشی نے اچھی سیاست کھیلی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے علاقے میں خاتون کسی کے گھر چلی جائے تو قتل بھی معاف کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو این اے 157 کی نشست پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب پر شکست دی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔