• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرا کر بھارت کو کیا ملے گا، سریش رائنا نے بتادیا

فوٹو بشکریہ انترنیٹ
فوٹو بشکریہ انترنیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر سریش رائنا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنے سے مشروط کردیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سریش رائنا نے کہا کہ اگر بھارت پہلے میچ میں پاکستان کو ہرا دے تو ضرور انڈین ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی۔

سریش رائنا نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگر پہلا میچ جیت جاتی ہے تو اس سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، بھارت میں سب ہی لوگ ٹیم کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، میں بھی چاہتا ہوں کہ بھارت ورلڈکپ جیتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی ٹیم اچھا کر رہی ہے، ویرات کوہلی سمیت دیگر اہم کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

سریش رائنا نے انٹرویو میں انجریز کے باعث بھارتی ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی بات کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار (23 اکتوبر) کو میلبرن میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید