پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنے کےلیے پولیس اور رینجرز ہے، الیکشن کرانے کےلیے نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سلمان احمد نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کو اقتدار میں لایا گیا، جس کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، لوگ عمران خان کے بیانیہ پر یقین رکھتے ہیں، ہم نےکلین سوئپ کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے 26 سال آئین کے دائرے میں پرامن احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میچ فکس کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عوام اتنی زیادہ آتی ہے کہ میچ فکس نہیں کرسکتے۔
سلمان احمد نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے 5 سال پورے کیے، عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان جتھے لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈیڑھ سال امپورٹڈ حکومت لا کر کیا حاصل کرنا چاہتے تھے؟ سیاسی استحکام اسی وقت آئے گا جب انتخابات ہوں گے۔