کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے میلبورن پہنچ گئی ہے۔آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے شہر میں پاکستانی ٹیم جمعے کو پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی لیکن اتوار کو میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے جمعہ کو محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے ہفتے کے روز بھی موسم اسی طرح رہے گا لیکن سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے لیکن۔اتوار کوموسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہے ،محکمہ موسمیات نے90فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا ہےچند روز قبل میچ والے دن ساٹھ فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا پاک،بھارت میچ کے بارش کی نذر ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں پاک بھارت میچ موسم کے بہتر ہونے کے انتظار میں گزر سکتا ہے ہفتے کو آسٹریلیا اور نیوزی کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہےگزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اگلے منگل تک بارشوں کے پیش گوئی ہے۔اسی طرح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 22اکتوبر کے لیے سڈنی میں طے شدہ میچ میں بھی80فیصد سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بالخصوص شام کے اوقات میں۔واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق انڈیا اور پاکستان کا میچ دوپہر ایک بجے ہو گا، یعنی وہ وقت جب آسٹریلیا میں شام کے سات بج رہے ہوں گے۔