• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلسپی نے معاہدہ توڑا ادائیگی چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنیکا دعویٰ غلط، پی سی بی

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایچ آر نے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کے ایجنٹ کو کہا ہے کہ گلسپی چار ماہ پی سی بی کوادائیگی کریں کیوں کہ انہوں نے معاہدے کی سنگین خلافورزی کی گئی ہے۔ نوٹس دیئے بغیر ٹیم کو چھوڑدیا، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلسپی نے گذشتہ سال کے آخر میں اچانک استعفیٰ دے کر جنوبی افریقا میں ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کرنے سے انکار کردیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کی شقوں خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چار ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہے۔ پی سی بی ترجمان نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بغیر پیشگی اطلاع کے پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے سے انکارکردیا اور جنوبی افریقا میں ان کی جگہ عاقب جاوید کو ذمے داری سونپی گئی تھی۔ چند دن پہلے گلسپی کے ایجنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایچ آرکو ای میل بھیجی جس میں کہا گیا تھا کہ بقایا جات کلیئر کئے جائیں۔ پی سی بی نے جواب دیا کہ ہم معاہدہ کے مطابق اگر ہم جیسن گلسپی کو فارغ کریں گے تو ہمیں انہیں چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنا ہوگی اگر انہیں استعفی دینا ہوگا تو پہلے نوٹس دیں گے اور ہمیں چار ماہ کی تنخواہ دیں گے۔چوں کہ انہوں نے خود پاکستان ٹیم کو چھوڑ دیاتھا اس لئے جیسن گلسپی کو چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنی ہے۔ بقایا جات کے حوالے سے دعوی غلط ہے۔ مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو میںجیسن گلیسپی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید