بھارت کی ساؤتھ فلمی صنعت کے ہیرو جونیئر این ٹی آر سے جاپان میں مداح مل کر رو پڑے، سوشل میڈیا صارفین نے زیر گردش ویڈیو اور تصاویر پر تبصرے میں انہیں اصلی ہیرو قرار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر این ٹی آر جو اس وقت اپنی فلم ٹرپل آر کی پروموشن کےلیے جاپان میں ہیں، جو آج (جمعہ) وہاں ریلیز کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز کے موقع پر مداح جونیئر این ٹی آر کو اپنے درمیان دیکھ کر جذباتی ہوگئے، کچھ کی آنکھوں میں آنسو نکل آئے۔
فلم کی پروموشن کےلیے ساتھی اداکار رام چرن اور ہدایت کار ایس ایس راجا مولی بھی وہاں موجود ہیں، فلم کو جاپان میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
ویڈیو میں جونیئر این ٹی آر کو جاپان میں اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے دیکھایا گیا ہے، جو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔
جذبات میں ڈوبے ہوئے مداحوں کے جہاں آنسو رواں تھے وہیں کچھ جونیئر این ٹی آر کے ساتھ سیلفیاں بنوارہے تھے، کئی پرستاروں نے تو اداکار کی تصویر والی شرٹس بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔
ان تصاویر اور ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے کیے، کچھ تبصروں میں انہیں اصلی ہیرو قرار دیا گیا۔