• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اجتماعی زیادتی کا شکار بچی سیلاب متاثرہ بیوہ ماں کی بیٹی ہے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی سیلاب متاثرہ بیوہ ماں کی بیٹی ہے۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں بیوہ ہوں اور سیلاب  کے باعث شکارپور سے  6 بچوں سمیت کراچی آئی ہوں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، واقعے کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ اسے اس کی بیٹی نے بتایا کہ ملزمان ہوٹل کے باہر کار میں زبردستی لے کر گئے، بچی کے مطابق ملزمان نے نا معلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دو کار سوار ملزمان نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 بچی کو کل شام ساڑھے چھ بجے جناح اسپتال لایا گیا، بچی کی والدہ اسے رکشہ میں لے کر جناح اسپتال پہنچی تھی، جناح اسپتال نے ابتدائی طبی امداد کے بجائے بچی کو این آئی سی ایچ لےجانے کا کہا، بچی کی حالت دیکھتے ہوئے این آئی سی ایچ نے بچی کو دوبارہ جناح اسپتال بھیجا، دوبارہ آنے پر بچی کو طبی امداد دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل بنادی

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی نشاندہی کرے گی، تفتیش کے دوران اب تک 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان کی تلاش جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید