• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی سونک کے بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی لیڈر اور برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

رشی سونک کے بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں۔ 

کابینہ کے سابق ارکان پریتی پٹیل، مائیکل گوو، جیمز کلیورلی اور ندیم ضحاوی نے رشی سُونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رشی سونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، وہ ’انفوسس‘ کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں۔

رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

رشی سونک کے والد ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید