• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بھارت میں گاڑی کی پارکنگ پر معمولی سے جھگڑے کے دوران ایک شخص کو تشدد کے بعد سر پر اینٹ مار کر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد شہر میں سرعام قتل اور تشدد کو روکنے میں ناکامی پر امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ورون کے نام سے ہوئی ہے جس کا والد ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ ورون نے اپنی گاڑی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی کی تھی جس کے باعث برابر میں کھڑی گاڑی کے دروازے نہیں کھل پارہے تھے، جس کے بعد ورون اور گاڑی کے مالک کے درمیان تلخ کلامی اور پھر جھگڑا ہوگیا۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون کو تشدد کرنے والوں نے گھیر رکھا ہے اور انہی میں سے ایک شخص اس کو سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ورون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 5 ٹیمیں ملزم کو تلاش کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید