ظالم بیٹے نے پنشن کی معمولی رقم کے تنازع پر اپنی ہی ماں کا سر درخت کا تنا مار کر پھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُتر پردیش میں ایک خاتون کا اپنے بیٹے سے پنشن پر جھگڑا ہوگیا، اس کے بیٹے نے طیش میں آکر قریب پڑے درخت کے تنے سے اپنی ماں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق پڑوسیوں نے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ان کا بیٹا ان سے پنشن کی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔
ان کے انکار کرنے پر وہ غصے میں آگیا اور قریب پڑے درخت کے تنے کو اس کے سر پر دے مارا۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔