• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور کومے سے باہر آگیا: آسٹریلوی میڈیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور کومے سے باہر آگیا۔

اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور اسپتال میں ہوش میں ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ زخمی حملہ آور نے پولیس سے بات کی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، اس واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ایک حملہ آور 50 سالہ ساجد اکرم موقع پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج تھا۔

50 سالہ ساجد اکرم کے بارے میں آسٹریلوی حکام کا کہنا تھا کہ وہ 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا۔ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔

آسٹریلوی حکام کو 2019 میں شبہ ہوا تھا کہ نوید اکرم کے داعش کے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ البتہ تحقیقات کے بعد اسے غیر خطرناک قرار دے دیا گیا۔ حملہ آوروں کی گاڑی سے داعش کے 2 جھنڈے ملے ہیں۔

یاد رہے کہ سڈنی کے ساحل پر حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

24 سالہ حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے کہا تھا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ماں اٹلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے، ہم اکثر بات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحے کے لائسنس تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید