• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کی نیٹ فلکس کی ’دی کراؤن‘ سیریز میں پہلی جھلک

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

نیٹ فلکس کی سپر ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس رائل ڈرامہ میں ہمایوں سعید کا فرسٹ لُک جاری کردیا گیا ہے جس میں  وہ جاذب نظر اور جاندار کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے اپنا یہ فرسٹ لُک جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنا یہ لُک انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا اور کیپشن دیا کہ ’آخرکار! یہ ہو ہی گیا۔‘

اداکار کی اس پوسٹ پر تاثرات میں ساتھی اداکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے میسجز آنا شروع ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس رائل ڈرامہ سیریز میں ہمایوں سعید لیڈی ڈیانا کے قریبی برطانوی پاکستانی ڈاکٹر دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حقیقی زندگی میں ڈاکٹر حسنات  1995 سے 1997 تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ قریبی تعلق میں تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید