پرتھ میں پریکٹس کے بعد بھارتی کرکٹرز اسٹیڈیم سے پیدل ہی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے۔
پرتھ اسٹیڈیم سے بھارتی ٹیم کا ہوٹل ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے اور پیدل جانے میں ہوٹل اور گراؤنڈ کا فاصلہ 15 منٹ میں طے ہوتا ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹرز چہل قدمی کرتے ہوئے پیدل ہی ہوٹل چلے گئے۔
گراؤنڈ سے پیدل ہوٹل جانے والے پلیئرز میں دنیشک کارتک، روی ایشوین، رشبھ پنٹ، یوزویندر چاہل، دیپک ہودا، سوریا کمار اور دیگر شامل تھے۔
انڈین ٹیم کے ایک آفیشل نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہوٹل قریب ہی تھا اور موسم خوشگوار اس لئے پلیئرز نے واک کرنے کو ترجیح دی۔