• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علاقائی کشیدگی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پائیدار بنیادوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، امریکی ٹیرف کے حوالےسے پاکستان مسابقتی مارکیٹ ہے، بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، ٹیکس، ایس اوایز اور توانائی سمیت قومی معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری رہے گا،پاکستان علاقائی کشیدگی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ منگل کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں،گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ،اس کامقصدتوانائی کے معقول ذخائر اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے،ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں بہتری آئیگی،انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات ان کی امریکی وزیرتجارت سے مفیدبات چیت ہوئی ، دونوں ممالک درست سمت میں اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پائیدار بنیادوں پرعمل درآمدکیا جائیگا، سرکاری اخراجات میں کمی اور قرضوں کے منظم انتظام وانصرام کئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، پنشن سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے اورہمیں اسے آگے بڑھانا ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر5فیصدٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید