فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ اعداد و شمار دیکھے بغیر میرے متعلق رائے قائم کرلی جاتی ہے۔
انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عباس نے کہا کہ ناٹنگھم شائر کے ساتھ پہلا سیزن اچھا جا رہا ہے۔ تین میچز میں 16وکٹیں حاصل کرچکا ہوں، معاہدے میں توسیع کے بعد 7 میچز باقی ہیں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اعداد و شمار دیکھے بغیر میرے متعلق رائے قائم کرلی جاتی ہے، کہا جاتا ہے انگلینڈ میں پرفارمنس ہوتی ہے، قائداعظم ٹرافی تو پاکستان میں ہی ہوتی ہے وہ دیکھ لیں۔