• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ کے اوور سیز کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری، 74 پاکستانی بھی شامل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے اوور سیز کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کردی۔

پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی بی بی ایل کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

اس کے علاوہ حسن علی، ابرار احمد، شاہین آفریدی بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل ہیں۔

ویمن بگ بیش کے لیے پاکستان کی 11 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں 600 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید