امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان پر یوتھ لیڈر شپ کنونشن حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتوں نے ملک کو کرپشن، مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیلا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے ذمہ داران خود کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لسانی اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بے روزگاری کا تحفہ دیا، نوجوانوں سے تعلیم اور کھیل کے میدان چھین لیے گئے۔