رکن قومی اسمبلی ریاض محمود مزاری نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتاری کی تفصیل بتادی۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں ریاض محمود مزاری نے کہا کہ والد بلخ شیر مزاری کی 15 روز سے طبیعت ناساز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میرے والد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے تھے۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دوست محمد مزاری کے اسپتال آنے کے بعد اینٹی کرپشن کے حکام بھی انہیں گرفتار کرنے اسپتال پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹر کے پاس دوست محمد کی گرفتاری کا وارنٹ تھا اور نہ ہی ایف آئی آر تھی۔
ریاض مزاری نے یہ بھی کہا کہ دوست مزاری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔