• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عبدالشکور پراچہ انکوائری کمیشن کےسربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔

انکوائری کمیشن ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کر کے وفاقی حکومت کو 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔

انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید