بالی ووڈ کے نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی متوازن غذا کیا ہوتی ہے۔
’متوازن غذا‘ کارتیک نے ازراہ مذاق کہا تھا کیونکہ وہ چائنیز کھا رہے تھے، ان کی ٹیبل پر نوڈلز، مختلف ساسز رکھے ہوئے تھے۔
ڈائریکٹر فرح خان نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہیں سے بھی متوازن غذا نہیں لگ رہی۔
خیال رہے کہ آج کل کارتیک آریان احمدآباد میں ’ستیا پریم کی کہانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔