بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ بھٹ، ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔
واضح رہے کہ عالیہ کے والدین اور بہن کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے ہے۔ تاہم انکے شوہر 42 سالہ رنبیر کا کہنا ہے کہ 2019 میں گوا میں ہونے والے 50ویں فلمی میلے میں شریک ہوئے تو انہیں لوگوں کے پس منظر کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔
رنبیر نے کہا کہ وہ ایک خصوصی فلمی میلہ اپنے دادا راجپکور کے لیے منعقد کرینگے جس کا مقصد آئیکونک فلمی شخصیات کی شناخت کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ آر کے (راج کپور) کی خدمات اور کام کے بارے میں جان سکیں کہ وہ کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔
اس حوالے سے اپنی اداکارہ بیوی کی مثال دی جو کہ سن 1950 سے 1980 کے عشرے تک کہ شہرت یافتہ اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔
رنبیر کپور نے کہا کہ ہم 13 سے 15 دسمبر تک ایک فلم فیسٹول کر رہے ہیں، پورے بھارت میں راج کپور کی فلمیں ریلیز کرینگے، مجھے یقین ہے کہ لوگ انکے کاموں کو دیکھ سکیں گے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے انکا کام دیکھا ہی نہیں ہے۔
رنبیر نے بتایا کہ جب میں پہلی بار اپنی اہلیہ عالیہ سے ملا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ’کشور کمار کون تھے؟‘ یہ صرف زندگی کا دائرہ ہے، لوگ بھول جاتے ہیں اور پھر نئے آرٹسٹ آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف راج کپور نہیں بلکہ یہاں بہت سارے فلمساز اور آرٹسٹ ہیں، تو میں سمجھتا ہوں کہ اپنی بنیادوں کے بارے میں جاننا بہت اہم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے میں آئی ایف ایف آئی کا مشکور ہوں۔