چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب کے لیے قربانی دینی پڑی تو سب سے پہلے میں دوں گا۔
چن دا قلعہ میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پُرامن انقلاب آ رہا ہے، کل ادھر سے میں گوجرانوالہ شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کل ہمارا سفر یہاں سے شروع ہوگا، سارا دن گوجرانوالہ میں اپنے پہلوانوں کے ساتھ گزاروں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ شہر سے جب ہم گزریں گے سارے پاکستان میں نظر آئے گا ملک میں انقلاب آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا این آر او سے چور اوپر بیٹھ جائیں، یہ قوم کبھی انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانی دینا پڑتی ہے، اگر دینا پڑی تو سب سے پہلے میں قربانی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی طور پر آزدای تب ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جو عوام چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال دونوں وکیل تھے، میرے وکلاء مجھے آپ کی ضرورت ہے، قانون کی بالادستی کے لیے قوم کو آپ کی ضرورت ہے۔