• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکار کینے ویسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی میں میرا ہاتھ نہیں، ایلون مسک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکار کینے ویسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے میں میرا ہاتھ نہیں ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کینے ویسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو میرے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل ہی بحال کردیا گیا تھا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’گلوکار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے بارے میں مجھ سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی مجھے مطلع کیا گیا‘۔

8 اکتوبر کو ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کینے ویسٹ کی ٹوئٹر پر واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ کینے ویسٹ کی جانب سے یہود مخالف پوسٹ کرنے پر ٹوئٹر نے گلوکار کے اکاؤنٹ کو لاک کردیا تھا۔

کینے ویسٹ کے ٹوئٹر پر 30 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جنہیں حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی نامور شخصیات پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے کی وجہ سے تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید