• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز نے حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 25 مئی کو سپریم کورٹ نے گھروں پر چھاپے مارنے سے روکا تھا، عدالت نے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

خرم نواز نے دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، کوئی الزام ہے نہ کوئی مقدمہ، بغیر وارنٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید