دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم چین میں صدر شی جن پنگ اور اپنے چینی ہم منصب لی کیچیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی دورے پر موجود ہے۔