• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

وفاق نے ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی، جج نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دی۔

وفاق کی جانب سے دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی 10 روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید