• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں دائیں بازو کے اتحاد کی متوقع کامیابی، فلسطینی حکام کا اظہار تشویش

اسرائیلی انتخابات میں دائیں بازو اتحاد کی متوقع کامیابی پر فلسطینی حکام نے تشویش ظاہر کی ہے۔ 

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے ممکنہ اتحاد کے اقتدار میں آنے سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل میں دائیں بازو اتحاد کی حکومت میں فلسطین دشمنی کا رویہ بڑھے گا۔ دائیں بازو اتحادی حکومت میں فلسطینی علاقوں پر قبضے کے اقدامات مزید سخت ہو جائیں گے۔ 

ادھر حماس کے ترجمان کے مطابق انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ اسرائیلی مزید شدت پسندی کی طرف جا رہے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ نتن یاہو کی متوقع حکومت میں ہمارےلوگوں کیخلاف جارحیت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی پہلی حکومتوں میں بھی فلسطینیوں کے خلاف کئی جنگیں کی گئیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ دائیں بازو اتحادی حکومت کا مطلب فلسطینیوں کو مزید صیہونی دہشتگردی کا سامنا ہوگا۔ 

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق نتن یاہو اتحاد 62 نشتوں پر کامیاب ہوسکتا ہے۔ جبکہ اسرائیل میں حکومت سازی کیلیے پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت ضروری ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق  اسرائیل میں گزشتہ روز عام انتخابات کے باضابطہ نتائج کا اعلان آج رات میں متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید