وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو سیاست زدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں گھر سے اٹھا کر مسند پر بٹھا دے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران کا ایجنڈا الیکشن نہیں کچھ اور ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے میں تقسیم اور اپنے حمایتیوں میں جنونیت پیدا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جس رجحان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اسی کا نشانہ بنے۔