• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

کراچی میں شاہراہ نور جہاں پولیس نے کٹی پہاڑی کے قریب کارروائی کرکے رکشہ چوری کرنے والے 3 رکنی بین الصوبائی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے چوری کے رکشے، رکشوں کے انجن، رکشوں کی باڈیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب خفیہ اطلاع پر بین الصوبائی رکشہ لفٹر گینگ کے 3 ملزمان کو کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی شناخت شیر افضل، ارشد اور معراج کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 8 رکشے، 12رکشوں کے انجن، 7 رکشوں کی باڈی، نقد رقم، 3 موبائل فون اور 3 پستول ملے ہیں۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ملزمان کا 3 رکنی گینگ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں مسلسل رکشے چوری کر رہا تھا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ رکشہ چوری کرنے کے بعد اس کو کھول کر مختلف شہروں میں بھیج دیتے اور فروخت کر دیتے تھے۔

ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید