• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، آصف زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

 آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے نہ ملکی اداروں کی، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، ان لوگوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ 4 لوگوں نے بند کمرے میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا، میں نے ویڈیو بنائی ہوئی ہے جس میں بتا دیا ہے کہ وہ لوگ کون ہیں؟، میں نے ان کا پلان 24 ستمبر کو جلسے میں رکھا تھا، مجھے اندر سے لوگوں نے بتایا مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید