وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے دنیا میں کبھی توسیع پسندانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔